ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / سرسی میں ہوٹل کی دیوار گرنے سے 4زخمی

سرسی میں ہوٹل کی دیوار گرنے سے 4زخمی

Thu, 05 Sep 2019 20:35:08    S.O. News Service

سرسی:5؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)سرسی کے شیواجی سرکل پر موجود دو ہوٹلوں میں سے ایک ہوٹل کی دیوار منہدم ہونے سے پڑوس  ہوٹل میں کھانے بیٹھے 7لوگوں میں سے 4زخمی ہونے کا واقعہ سرسی شہر کے ترپتی ہوٹل میں پیش آیا ہے۔

زخمی ہونےو الوں کی شناخت جیوتی نائک، پرمیشور، ناگیش ، وینکٹیش نائک بتائی گئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق مسلسلبارش کے نتیجے میں ہوٹل کی دیوار بھیگ کر خستہ ہوگئی تھی اور دیوار میں دراڑیں پڑ گئی تھیں۔ خستہ دیوار کی مرمت کےد وران یہحادثہ پیش آیا ہے۔ البتہ کوئی جانی  نقصان نہیں ہواہے۔زخمیوں کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔ معاملے کو لےکر سرسی شہری پولس تھانہ میں کیس درج ہواہے۔

سرسی_عمارت_2.jpg


Share: